بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، شہری پھٹ پڑے، پرانے نرخ بحال کرنے کا مطالبہ

Published On 22 January,2021 11:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے پر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ حکومت سے بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہے، بجلی کی قیمت بڑھنے سے پریشانی بھی بڑھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب پہلے ہی کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں، بل ادا کریں یا بچوں کا رزق کمائیں۔

شہریوں نے موقف اختیار کیا کہ موجود حکومت غریب کو ریلیف دینے کی بجائے غریب کو مار رہی ہے، ایک ماہ میں دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، اس پر مستزاد ہر ماہ بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بجلی، گیس ،پیٹرول ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے، غریب آدمی کرے تو کیا کرے۔ دن بھر مزدوری کرتے ہیں، رات کو ایک وقت کی روٹی بھی پوری نہیں ہوتی، مزدور کی چودہ ہزار تنخواہ ہے، اس میں بل ادا کریں یا بچوں کے لیے روٹی لائیں۔
 

Advertisement