حکومت پٹرول پر 47 روپے 59 پیسے ٹیکسز وصول کرنے لگی

Published On 02 February,2021 04:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز کی نئی شرح کا اطلاق کردیاگیاہے۔ حکومت پٹرول پر 47 روپے 59 پیسے ٹیکسز اور ڈیوٹیز جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 45 روپے 59 پیسے ٹیکسز وصول کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی اصل قیمت 64 روپے 31 پیسے ہے لیکن عوام کومل رہا ہے 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ۔۔یوں حکومت پٹرول پر21 روپے 04 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی، 16 روپے 26 پیسے سیلز ٹیکس اور3 روپے 70 پیسے فی لٹرڈیلرز مارجن وصول کررہی ہے، یہی نہیں، پٹرول پر 2 روپے 81 پیسے فی لٹرڈسٹری بیوٹر مارجن اور3 روپے 78 لٹر فریٹ مارجن بھی وصول کیاجارہا ہے۔۔

دوسری جانب ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے لیکن عوام کیلئے 116 روپے 08 پیسے میں دستیاب ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی ، 16 روپے 87 پیسے فی لٹر سیلز ٹیکس جبکہ3 روپے 12 پیسے لٹرڈیلر مارجن بھی عائد ہے۔ ان سب ٹیکسز کیساتھ حکومت ڈیزل پر 2 روپے 81 پیسے فی لیٹر ڈسٹری بیوٹر مارجن اور1 روپے 04 پیسے فی لٹر فریٹ مارجن بھی وصول کر رہی ہے ۔
 

Advertisement