لاہور: (دنیا نیوز) بجلی صارفین کے لئے بری خبر، دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔