بجلی صارفین کیلئے بُری خبر، 83 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری

Published On 11 February,2021 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی 83 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی، صارفین کو 84 ارب کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا، اضافے کا اطلاق پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔

مہنگائی میں پسے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، نیپرا نے اپریل تا جون 2020 کی سہ ماہی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے جس کے تحت بجلی 83 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال میں کی جائیں گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
 

Advertisement