اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ زرمبالہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جنوری میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سمند پار پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، انہوں نے 2 ارب 27 کروڑ ڈالر بھجوائے، ترسیلات زر 2020 کے مقابلے 19 فیصد زیادہ ہیں، ترسیلات زر 8 ماہ سے مسلسل 2 بلین سے زیادہ ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد ہے، یہ ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہے، اچھی خبر ہے کہ صنعتی شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے۔
Remittances from overseas Pakistanis were $2.27 bn in Jan, up 19% over Jan 2020 - 8th consecutive month of remittances above $2b. To date in this fiscal year they are up 24% compared to last yr. This is a record for our country and I thank our overseas Pakistanis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021
Good news from industrial sector also, showing sustained growth. Large scale manufacturing saw another double digit growth month in December 2020 - 11.4% growth vs Dec 2019. Cumulative July to Dec growth above 8% now.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021
عمران خان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2020 میں بڑے پیمانے پر پیداواری شعبے میں دگنا اضافہ ہوا، دسمبر 2019 میں شرح نمو 11.4 فیصد تھی، جولائی سے دسمبر 2020 تک مجموعی شرح نمو 8 فیصد رہی۔