فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

Published On 19 February,2021 04:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1772 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی گر گئی، فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے تنزلی کے بعد 1 لاکھ 9 ہزار 950 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کی گراوٹ کے بعد 94 ہزار 264 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1380 روپے اور 1183.12 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
 

Advertisement