وزیراعظم عمران خان کی 7 ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

وزیراعظم عمران خان کی 7 ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے 7 ماہ کا ٹیکس ٹارگٹ مکمل کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تعریف کی اور کہا کہ بولڈ ٹیکس آڈٹ کے نفاذ اور ایف بی آر کے انسداد سمگلنگ اقدامات کے نتیجے میں ریونیو ٹارگٹ مکمل ہوا۔

وزیراعظم نے تاکید کی کہ ایف بی آر کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔ عمران خان نے ایف بی آر میں آئی ٹی ٹرانسفارمیشن پلان، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور ہیڈ آفس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی تک ٹرانسفارمیشن پلان مکمل ہونے سے 100 ارب روپے کا ریونیو میں اضافہ ہوگا، جبکہ پلان سے جعلسازی کو روکنے اور قانون کی حکمرانی کے قیام میں مدد ملے گی۔