کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیل اسکریپ اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے سریے کی فی ٹن قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے فی ٹن سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
تعمیراتی صنعت کےلئے بری خبر ہے، اب گھر اور فلیٹ کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں اسکریپ اسٹیل کی قیمت 350 ڈالر سے بڑھ کر 455 ڈالر فی ٹن تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب سٹیل صنعت کے لئے بجلی قیمت میں بھی 10 فیصد کا اضافہ ہوا، یہی وجہ ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سریے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے فی ٹن سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب تعمیراتی صنعت کودیے جانے والے پیکچ، اور گھر کی تعمیر کے لئے عوام کو سستے قرضے تو فراہم کیے جارہے ہیں مگر گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والا خام مال دن بہ دن مہنگا ہوتا جارہا ہے ۔۔ اس لئے حکومت کو خام مال کی قیمتوں میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔۔