پٹرول 7 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا کرنے کی سفارش

Published On 26 February,2021 12:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی گئی۔ اوگرا نے سمری تیار کر لی۔ پٹرول 7 اور ڈیزل 6 روپے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا نے یکم مارچ سے ایک بار پھر نئی قیمت کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کے نرخ 7 روپے مہنگا کرنے کی تجویز ہے جبکہ ڈیزل 6 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری پر وزارت خزانہ سفارشات دے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ 15 فروری کو پٹرولیم مصنوعات مہنگا کرنے کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر دی تھی۔ نئی سمری یکم مارچ سے عملدرآمد کے لئے دی گئی ہے۔

سمری پر عمل کی صورت میں عوام مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دب جائیں گے۔ اضافہ نہ کرنے پر حکومت کو شدید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

Advertisement