سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھنے لگی

Published On 10 March,2021 04:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل سستا ہونے والے سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھنے لگی۔ فی تولہ کی قدر میں 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں نو امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک ہزار 712 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد،پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 687 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 88 ہزار 992 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 1320 روپے اور 1131.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Advertisement