اسلام آباد: (دنیا نیوز) عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 3 روپے 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی منظوری دیدی۔
نیپرا کی طرف سے فیصلہ اپریل 2019 تا مارچ 2020ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
اپریل تا جون 2019 کیلئے بجلی 77 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری جولائی تا ستمبر 2019 کیلئے بجلی ایک روپے 97 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ جنوری تا مارچ 2020 کیلئے بجلی 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ تقریباً 100 ارب روپے بنتا ہے، وفاقی حکومت کا اضافے کا بوجھ اٹھانے کیلئے سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں درخواست کی تھی۔
نیپرا وفاقی حکومت اکتوبر 2020 میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی 2.89 روپے فی یونٹ تک بڑھاچکی، وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ بھی کے الیکٹرک کیلئے بجلی 1.95 روپے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔