آئرن، اسٹیل اور اسکریپ کی درآمدات میں 18 فیصد اضافہ

Published On 14 March,2021 12:50 pm

اسلام آباد:(روزنامہ دنیا)رواں مالی سال کے دوران آئرن، اسٹیل اور اسکریپ کی درآمدات میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی سات ماہ جولائی تا جنوری 21-2020کے دوران درآمدات کا حجم 2.1 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران 1.8 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں، اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران آئرن، اسٹیل اور اسکریپ کی قومی درآمدات میں تیس کروڑ ڈالر یعنی 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق جنوری 2020کے مقابلے میں جنوری 2021 کے دوران درآمدات کا حجم 35 فیصد اضافے سے 339 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ تجزیہ کار عبدالرؤف نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے خاتمے کے بعد درآمد کنندگان کی جانب سے مالی سال 2020 کی تیسری سہہ ماہی میں زیادہ درآمدات کی گئی ہیں ۔
 

Advertisement