لاہور: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ خواتین کی مالی معاونت کے لیے اسٹیٹ بینک نے خصوصی اقدامات ،خواتین کو کاروبار کے لیے رعایتی قرضے دیے جارہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نےغیرملکی پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سہولت متعارف کرائی ، چند ماہ مین ہی روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں ایک لاکھ سے زاید اکاونٹ کھل چکے ہیں۔
گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو کاروبار کرنے کے لیے 5 فیصد پر قرض کی سہولت دی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک ای کامرس کے ذریعے آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ سے عوام کو سہولت دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ای کامرس کے شعبے میں 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ ہوئی۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ ملکی ترقی میں حصہ لینے والوں کو سٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ خواتین کی مالی معاونت کے لیے اسٹیٹ بینک نے خصوصی اقدامات ،خواتین کو کاروبار کے لیے رعایتی قرضے دیے جارہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نےغیرملکی پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی سہولت متعارف کرائی ، چند ماہ مین ہی روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں ایک لاکھ سے زاید اکاونٹ کھل چکے ہیں۔