خیبرپختونخوا میں نیا ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ، پشاورمیں سروے مکمل

Published On 22 March,2021 09:04 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں نیا ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ، نئے اربن پراپرٹی ٹیکس کے لیے پشاور میں سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ نوشہرہ، مردان، بنوں اورکوہاٹ میں سروے کیا جائیگا، ایکسائز حکام کہتے ہیں اربن پراپرٹی ٹیکس سے ٹیکس کا نظام مزید مضبوط ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسینش نے نیا ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اربن پراپرٹی ٹیکس کے نام سے ابتدائی طور پر صوبہ کے 5 اضلاع میں ٹیکس نافذ ہوگا۔ صوبے بھر میں پراپرٹی اور اس سے منسلک کاروباری افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اقدامات شروع کردیئے گئے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کے مطابق اربن پراپرٹی ٹیکس جی آئی ایس سسٹم کی بنیاد پر ہو گا، ابتدائی طور پر پشاور یں سروے مکمل کرلیا گیا۔

دوسری جانب شہریوں نے ملکی معشیت میں اضافے کے لیے جہاں حکومتی اقدامات کو سراہا وہیں عوام دوست اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کاربڑھانے کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات بھی اٹھائے۔

اربن پراپرٹی ٹیکس کےلیے رواں سال ایبٹ آباد اورنوشہرہ میں سروے مکمل کیا جائیگا جبکہ مردان ،بنوں اورکوہاٹ میں بھی جلد آغاز کیا جائیگا۔
 

Advertisement