پشاور: یوٹیلٹی سٹورز سے چینی اورگھی غائب، عوام بازار سے مہنگا خریدنے پر مجبور

Published On 12 March,2021 09:00 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں یوٹیلٹی سٹورز سے سستی چینی اورگھی غائب ہو گیا، سٹوروں پر چینی کی قیمت فی کلو 68 روپے مقرر تو کی گئی ہے لیکن ملنا محال ہو گیا ہے، شہری دونوں اشیاء بازار سے مہنگے داموں خریدنے پرمجبور ہو گئے۔

پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے سستی چینی اور گھی دونوں ہی اشیاء ملنا محال، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو تو مقررکی گئی ہے لیکن اس کا ملنا ناممکن ہو گیا ہے، شہرکے بیشترسٹوروں میں چینی کا نام و نشان تک نہیں، اسی طرح گھی کی قیمت 170 روپے مقرر ہے لیکن یہ بھی دستیاب نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ضروری اشیاء کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی 100 روپے کلو جبکہ گھی 291 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے، یوٹیلٹی سٹور مینیجرز کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چینی کے 40 کلو کے 5 تھیلے ملتے ہیں جو چند ہی لمحوں میں فروخت ہوجاتے ہیں۔
 

Advertisement