ملتان: کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتیں دگنا، کاشتکاروں کا سبسڈی کیلئے پارلیمنٹ کے گھیراو کا اعلان

Published On 28 March,2021 10:11 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں مختلف کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتیں دُگنا ہو چکی ہیں، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی بہتر کاشت کے حوالے سے کاشتکاروں کے معاشی مسائل کافی حدتک بڑھ گئے ہیں اور اسی لیے کاشتکار تنظیموں نے اعلان کردہ سبسڈی کے حصول اکتیس مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراو کا اعلان کر دیا ہے ۔

سیکرٹری زراعت کا موقف ہے کہ کھادوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ایمپورٹ کا نتیجہ ہے اور کاشتکاروں کے تمام مسائل ہی حکومت کے علم میں ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں ۔

جعلی کھادوں اور جعلی سپرے کی مارکیٹ میں دستیابی سے بھی فصلوں نقصان پہنچ رہا ہے لیکن کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے حکومت کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دینے والے متعلقہ حکام کو اسکی بھی پرواہ نہیں ۔
 

Advertisement