ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں چوک کچہری کے گردونواح میں ٹریفک کے مسائل کافی حد تک بڑھ گئے ہیں جس سے منٹوں کی مسافت گھنٹوں میں طے ہونے پر شہری شدید پریشان ہیں۔
ضلع کچہری میں وکلا کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے وکلاء نے کچہری روڈ ،ڈگری کالج روڈ، ایم ڈی اے اور پولیس لائن روڈ کو ہی پارکنگ میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ رہی سہی کسر فیڈر بسوں نے پوری کردی ہے ہے جس سے ٹریفک جام ہونے پر شہریوں کی سفری مشکلات بھی کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔
سی ٹی او کا موقف ہے کہ کچہری اور ہائی کورٹ چوک کی بھی یہی صورتحال ہے، اسی لیے وکلاء تنظیموں کے نمائندوں سے رجوع کر لیا ہے اور جلد ہی کسی حد تک پارکنگ کے مسئلہ کو حل کرلیں گے۔
وکلاکی پارکنگ کے حوالے سے پولیس حکام بھی بے بس ہیں، اس لیے شہریوں نے اہم شاہراہوں کو پارکنگ میں تبدیل کرنے پر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔