بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ، مصر کی نوران گوہر اور لاطیوا کی انیتا کےمابین سنسنی خیز میچ

Published On 19 February,2021 10:49 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں جاری بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ میں بیس مختلف ممالک کے پچپن کھلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم وومن کیٹگری کا پہلا سیمی فائنل مصر کی نوران گوہر اور لاطیوا کی انیتا میکویکا کے مابین سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔

ملتان میں بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے سلسلے میں خواتین کیٹگری کا سیمی فائنل عالمی چیمپئن نوران گوہر اور انیتا میکویکا کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور کانٹے دار مقابلے سے شائقین کے دل جیت لیے۔

دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جسے مصر کی نوران گوہر نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے جیت لیا جس پر سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور اسکواش کے فروغ کیلیے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

بی ائی ایس ایل میں مینز کھلاڑیوں کے مابین بھی مقابلے جاری ہیں جس سے اسکواش لیگ کی رونقین بھی مزید دوبالا ہو گئی ہیں۔