ملتان: ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ جرائم روکنے میں ناکام، شہری عدم تحفظ کا شکار

Published On 26 January,2021 08:09 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ بھی جرائم روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔ وارداتیں بڑھنے پر شہری اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ملتان میں 31 تھانوں کی حدود میں 120 ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو ساٹھ موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں جبکہ انکے ساتھ مختلف شاہراوں پر محافظ سکواڈ کو بھی تعینات کیا گیا ہے لیکن اسکے باوجود شہر کی اہم شاہراوں پر چوری ، ڈکیتی ،راہزنی اور نوسر بازی کی واردتیں جاری ہیں جس سے تاجروں اور شہریوں کی زندگی مزید اجیرن ہو گئی ہے۔

پولیس حکام کا موقف ہے کہ ڈولفن فورس اور محافظ سکوارڈ کی پچاس فیصد موٹرسائیکلیں خراب تھیں جن کو ٹھیک کر کے دوبارہ فعال کر رہے ہیں جس سے کرائم کو روکنے کے حوالے سے صورتحال جلد بہتر ہو جائیگی۔

گلگشت ، نیو ملتان ، سیتل ماڑی اور شاہ رکن عالم کالونی میں وارداتوں کی شرح کافی حدتک بڑھ چکی ہے جس پر شہریوں اور اور تاجروں نے متعلقہ تھانوں کی پولیس کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔
 

Advertisement