لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے شوبازوں نے پولیس فورس کی وردی تو تبدیل کی مگر پولیس اصلاحات کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کےساتھ ساتھ افسران و اہلکاروں کے رویے اور سوچ میں تبدیلی کے لئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پولیس ریفارمز کا عمل جاری ہے، بزدارحکومت نے عملی اقدامات اٹھاتےہوئے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی پروموشن کیلئے سروس رولز کی منظوری دیدی۔
پولیس کی کارکردگی میں بہتری کےساتھ ساتھ افسران و اہلکاروں کے رویے اور سوچ میں تبدیلی کے لئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پولیس ریفارمز کا عمل جاری ہے۔ ماضی کے شوبازوں نے پولیس فورس کی وردی تو تبدیل کی مگر پولیس اصلاحات کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 26, 2021
انہوں نے کہا کہ پروموشن کےبعد 21 ایس پیز، 125 ڈی ایس پی (ایگزیکٹو)، 100 ڈی ایس پی (لیگل) کی تعیناتی سے نہ صرف پولیسنگ کا نظام بہتر ہوگا بلکہ برسوں سے پروموشن کے منتظر کانسٹیبلز بھی بروقت پروموٹ ہوسکیں گے۔
بزدارحکومت نے عملی اقدامات اٹھاتےہوئے SPs اور DSPs کی پروموشن کیلئے سروس رولز کی منظوری دیدی۔ پروموشن کےبعد 21 ایس پیز، 125 ڈی ایس پی (ایگزیکٹو)، 100 ڈی ایس پی (لیگل) کی تعیناتی سے ناصرف پولیسنگ کا نظام بہتر ہوگا بلکہ برسوں سے پروموشن کےمنتظر کانسٹیبلز بھی بروقت پروموٹ ہوسکیں گے!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 26, 2021