ملتان(روزنامہ دنیا)نشترہسپتال کے قریب جسٹس حمید کالونی میں ماہر نفسیات ڈاکٹرنے اپنی اکلوتی ڈاکٹربیٹی کوگولی مارکر خودبھی خود کشی کرلی۔
ڈاکٹراظہر کی بیٹی کراچی جانے کیلئے اپنے بچوں کو اپنی نانی کے گھر چھوڑنے آئی تھی اور انٹرویو کیلئے کمرے میں تیاری کر رہی تھی کہ والد نے ڈاکٹرعلیزہ اظہرکو گولی مارکرقتل کردیااوربعدازاں خودکوبھی گولی مارکر خودکشی کرلی ۔
پولیس اورفرانزک ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ۔مقتولہ کی لاش نشترہسپتال منتقل کردی گئی ۔ڈاکٹرعلیزہ کے شوہر بھی نشترہسپتال میں ڈاکٹراوران کے تین بچے ہیں ۔ایس ایس پی آپریشن نے کہاکہ ابھی تک قتل اورخودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔
ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیاجائے گاجبکہ اہل خانہ کے مطابق باپ بیٹی میں کوئی تنازع نہیں تھا ۔پولیس نے بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔