لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، 40ویں اجلاس میں 25 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔
وزیراعلی سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پنجاب کابینہ 40 ویں اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے گی۔
کابینہ اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے ڈرافٹ پیش کیا جائے گا ، کابینہ سیالکوٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی ۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے رولز کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔