وزیراعلیٰ پنجاب اور سپیکر پرویز الہیٰ کی ملاقات، سینیٹ انتخابات پر مشاورت

Published On 21 January,2021 06:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات میں سینیٹ کے انتخابی محاذ پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

دونوں رہنماؤں نے سینیٹ کے بہترین نتائج کے لئے پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو گروپ بنا کر ٹاسک دینے پر اتفاق۔ کیا ارکان اسمبلی سے رابطوں کے حوالے سے متعدد تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں سینیٹ کا انتخاب مل کر لڑیں گی۔ سینیٹ میں بہتر حکمت عملی سے اتحادی جماعت کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے گا۔ سیاسی محاذ پر اتحادی ایک دوسرے کی مشاورت سے فیصلے کر رہے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیاسی اداروں کو چلنا چاہیے۔ عدم استحکام کی کوششیں افسوس ناک ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ جمہوری اداروں کے خلاف سازش سے باز رہے۔ اپوزیش کو اڑھائی سال میں پہلے بھی سرپرائز دیے، سینیٹ میں بھی سرپرائز دیں گے۔
 

Advertisement