ملتان: (دنیا نیوز) ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کینو کے باغات پر بیماریوں کا حملہ ہوا ہے جس سے پھل کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کینو کے باغات پر تیلہ، سنڈی اور مختلف بیماریوں کا حملہ ہوا ہے جس سے رواں سال کینو کی پیداوار تیس فیصد کم ہوئی ہے جبکہ پھل بھی کافی حدتک کھٹا ہے جس سے عام مارکیٹ میں کینو صرف بیس سے چالیس روپے کلو میں فروخت ہونے سے باغبانوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
رواں سال کینو کی ایکسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے اسی لیے مثالی باغبانوں نے بہتر قیمت کے حصول کیلئے پھل کو دو سے تین ماہ کیلئے سٹور کرنا شروع کر دیا ہے۔
جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں اٹھاون ہزار پانچ سو تریپن ایکڑ رقبے پر کینو کے باغات ہیں جن سے رواں سال تین لاکھ انتیس ہزار پانچ سو بیس ٹن ہی پیداوار ہوئی ہے۔