ملتان: یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا، چینی اور گھی غائب، دالیں اور مصالحہ جات بھی نایاب، شہری خوار

Published On 15 January,2021 12:30 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی روز سے بیشتر اشیائے خورونوش دستیاب نہیں، ان میں آٹا، گھی، چینی اور دالیں سر فہرست ہیں جن کی تلاش میں شہریوں کی اکثریت مختلف سٹوروں پر خوار ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سٹوروں پر عملے اور شہریوں کے مابین تلخ کلامی کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹور پر کسی حد تک دستیاب پرانے اسٹاک کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کے برابر کر دی گئی ہیں جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے اور آٹا ، چینی اور گھی کی دستیابی بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپلائی نہ ہونے سے یوٹیلٹی اسٹورز کی سیل متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے متعدد اسٹورز بھی بند ہوچکے ہیں۔