ملتان: پولیو مہم کے دوران 21 ہزار بچے قطرے پینے سے محروم، کیچ اپ راونڈ شروع

Published On 17 January,2021 09:42 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ 7 ہزار 2 سو 57 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا گیا لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر 21 ہزار بچے حفاظتی قطروں سے محروم رہے جن میں 3 ہزار انکاری والدین بھی شامل ہیں جن کو قائل کرنے پر ناکام ہونے پر محکمہ صحت کے حکام نے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کر لیا ہے۔

انکاری والدین کے حوالے سے سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں کو بھی تشویش ہے جس پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ قطرے پلانے سے انکار کرنا بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے جس کے حوالے سے والدین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

محکمہ صحت نے انکاری والدین کو قائل کرنے اور گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے کے لیے کیچ اپ مہم شروع کر دی ہے جو مقررہ ہدف پورا ہونے تک جاری رہے گی۔
 

Advertisement