ملتان: (دنیا نیوز) کمسن ملتانی بچہ ‘’عادی ڈرائیور ‘’ نکلا، فہد کی گاڑی چلاتے ہوئے ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ ایم پی اے کی پلیٹ بھی واضح، والد نے چند روز قبل پولیس کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔
تفصیل کے مطابق ملتان میں کمسن بچے کی گاڑی چلاتے ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ پانچ سالہ فہد ننھے دوست کے ساتھ اپنی اور لوگوں کی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر پھر نکل پڑا۔
دنیا نیوز کو ملنے والی ویڈیو میں گاڑی پر لگی ایم پی اے کی پلیٹ بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے بھی بچے کی بوسن روڈ پر میٹرو پل کے نیچے گاڑی چلانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔
ویڈیو پبلک ہونے پر انتظامیہ ایکٹو ہوئی اور تلاش شروع کی۔ دو دن بعد والد بیٹے کے ہمراہ سی ٹی او کے روبروپیش ہوا۔ اس نے آئندہ گاڑی نہ دینے کا اقرار نامہ بھی پولیس کو دیا تھا۔