ملتان: یو ٹیلٹی اسٹورز اور سستا بازاروں میں آٹا، چینی اور گھی تاحال دستیاب نہ ہو سکے

Published On 11 February,2021 09:36 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں یو ٹیلٹی اسٹورز اور سستا بازاروں میں تاحال اٹا، چینی اور گھی دستیاب نہیں جبکہ کسی حد تک دستیاب اشیا کو بھی دکانداروں کو فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ملتان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ دو ماہ سے آٹا، چینی، گھی، دالیں اور مصالحہ جات دستیاب نہیں جبکہ کسی حد تک دستیاب اشیا کو بھی دکانداروں کو ہی سیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی اکثریت

بیشتر سستی اشیائے خورونوش نہ ملنے پر مختلف یوٹیلٹی اسٹورز کے دھکےکھانے پر مجبور ہو گئی ہے، بدتر صورتحال کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ سپلائی محدود ہونے سے مسائل آ رہے ہیں تاہم نئے سٹاک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ کمپنیوں سے رجوع کر لیا ہے اور جلد ہی سٹاک کی دستیابی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب بعض اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورز شہریوں کو حقیقی ریلیف دینے میں بھی ناکام ہو چکے ہیں۔