فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ

Published On 01 April,2021 04:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، قدر 1600 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 27امریکی ڈالر کی بڑی تیزی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 712امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی بڑی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 4ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1372روپے کی بڑی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 89ہزار 592روپے ہو گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1320 روپے اور 1131.68 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔
 

Advertisement