سٹاک مارکیٹ: ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 451.12 پوائنٹس کی مندی

Published On 07 April,2021 04:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد 451.12 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر مندی نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، پورے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ غالب رہا جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 451.12 پوائنٹس کی مندی کے بعد 43953.58 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران 19 کروڑ 51 لاکھ 46 ہزار 264 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
 

Advertisement