جنوبی افریقا میں 3 میچز کے دوران سب سے زیادہ رنز، فخر نے ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published On 07 April,2021 09:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کیخلاف تین میچز کی سیریز کے دوران قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنا نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو فیصلہ کن میچ میں 28 رنز سے شکست دی، اس میچ کی اہم بات قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سیریز کے دوران مسلسل مسلسل دوسری سنچری بنائی، انہوں نے 101 سکور بنائے۔ گزشتہ میچ میں اوپنر نے 193 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ جبکہ پہلے میچ میں بیٹسمین 8 رنز بنا سکے۔ 

اس سیریز میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے 303 رنز بنائے تھے، اس طرح جنوبی افریقا میں تین میچز کی سیریز کے دوران سب سے زیادہ بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں، اس سیریز میں انکی ایوریج 100.66 کی رہی۔ جبکہ سٹرائیک ریٹ 111.43 رہا۔

تین میچز کی سیریز میں انہوں نے دو سنچریاں داغیں جبکہ پوری سیریز میں 13 چھکے لگائے جبکہ 28 چوکے بھی لگائے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے پاس تھے جنہوں نے 2006ء میں تین میچز کی سیریز میں 233 رنزبنائے تھے۔

پروٹیز کے خلاف ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 228 رنز بنا کر فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔
 

Advertisement