وسیم اکرم کرکٹ ایکسپرٹس پر برس پڑے

Published On 07 April,2021 06:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم پاکستان میں کرکٹ ایکسپرٹس پر برس پڑے۔

انسٹا گرام پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے امید ہے آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے، کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث اپنی صحت کا دھیان رکھیں۔

کرکٹ سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فخر زمان کی جنوبی افریقا میں 193 رنز کی اننگز بہت ہی زبردست تھی۔ کیونکہ پروٹیز دیس میں پچز بہت مشکل ہوتی ہیں اور باؤنس زیادہ ہوتا ہے۔ جہاں تک رن آؤٹ کی بات ہے تو جاوید میانداد کا جواب سب کو سننا چاہیے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بطور بیٹسمین میری ذمہ داری ہے کہ جب میں رن لے رہا ہوں تو اسے مکمل کروں۔ فخر زمان نے بھی یہ بات مانی ہے۔

کرکٹ ایکسپرٹس سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنا آپ (ایکسپرٹس) جج ٹھہرتے نہیں، کسی کا سچ نہیں چاہیے، ہمیں چاہیے سٹرٹیجی کیا بنا رہے ہیں ، مائنڈ سیٹ کیا ہے۔ اور پلاننگ کیا ہونی چاہیے۔
 

Advertisement