نین عابدی پاکستان کے بعد امریکا کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار

Published On 07 April,2021 06:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی پاکستان کے بعد امریکا کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر نین عابدی اب یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرینگی، نین عابدی واحد کرکٹرہیں جو پاکستان کے بعد امریکا کیلئے کھیلیں گی۔ پاکستان ویمن ٹیم کی سابق نائب کپتان گرین شرٹس کیلئے87ون ڈے،68ٹی 20میچزکھیل چکی ہیں۔

یو ایس اے کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے سے متعلق نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے کرکٹ آفیشلز نے رابطہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت طلب کی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت مل چکی ہے، خوش ہوں کہ پاکستان کے بعد یو ایس اے کیلئےکھیلوں گی۔

کرکٹر نین عابدی نے بتایا کہ یو ایس اے ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ 15 اپریل کو ڈیلاس میں لگے گا جہاں آئی سی سی ویمنز کوالیفائرز کی تیاری کرینگے، نین عابدی اس وقت کراچی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنے کوچ کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
 

Advertisement