پاکستان آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کی دوسری پوزیشن پر پہنچ گیا

Published On 07 April,2021 09:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پروٹیز کرکٹ کیخلاف جیت سے پاکستان آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگیا۔

پاکستان نے سپر لیگ میں6 میں سے 4 میچز جیت کر 40 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کے بھی 40 پوائنٹس ہیں لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی سپر لیگ میں 40 پوائنٹس حاصل کئے ہیں مگر نیٹ رن ریٹ پر وہ پاکستان سے پیچھے ہے۔ ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان کی اگلی سیریز انگلینڈ کے خلاف جولائی میں ہوگی۔

میزبان بھارت کے علاوہ سپر لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں 2023 کے ورلڈ کپ میں براہ راست جگہ حاصل کریں گی۔