گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود، آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 08 April,2021 08:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان میں سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

 

Advertisement