انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا

Published On 09 April,2021 10:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مسلسل گراوٹ کے بعد 17 پیسے مزید سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم، ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 152 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ گذشتہ روز بھی امریکی کرنسی 16 پیسے گری تھی جس کے بعد 153 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔

معاشی ماہرین پاکستانی روپے کی مضبوطی کا سبب ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اڑھائی ارب ڈالر کا اضافہ قرار دے رہے ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان کو یورو بانڈز کی مد میں اڑھائی ارب ڈالر موصول ہوئے جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
 

Advertisement