مارچ میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک کیلئے برآمدات میں کمی ریکارڈ

Published On 13 April,2021 04:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مارچ میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک کیلئے برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ ماہ کینیا کیلئے برآمدات میں 31 فیصد، سعودی عرب 19 اور متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ میں کینیا کیلئے برآمدات 21 فیصد کمی کے بعد دو کروڑ 41 لاکھ 60 ہزار ڈالرز رہیں جبکہ مارچ 2020ء میں کینیا کیلئے برآمدات کاحجم 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالرز تھا،گذشتہ ماہ سعودی عرب کیلئے برآمدات میں 19 فیصد کمی ريکارڈ کی گئی اور برآمدات 4 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار ڈالرز رہیں جبکہ مارچ 2020 میں سعودی عرب کیلئے برآمدات 5 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اسی طرح مارچ میں یو اے ای کیلئے برآمدات 10 فیصد کمی کے بعد 9 کروڑ 34 لاکھ 40 ہزار ڈالرز رہیں جو مارچ 2020 میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔

دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ بنگلہ دیش کیلئے برآمدات میں 4 فیصد کمی کے بعد برآمدات 6 کروڑ 59 لاکھ 80 ہزار ڈالرز رہیں جبکہ مارچ 2020 میں بنگلا دیش کیلئے برآمدات کا حجم 6 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار ڈالرز رہا تھا۔

مارچ میں قطر کیلئے برآمدات 2 فیصد کم ہوئیں اور حجم ایک کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار ڈالرز رہا جومارچ 2020 میں ایک کروڑ 48 لاکھ 10 ہزار ڈالرز تھا۔

دستاویز کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر چین کیلئے برآمدات میں 104 فیصد، برطانیہ 36 فیصد،نیدر لینڈ 36 فیصد،امریکہ26 اور جرمنی کیلئے برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement