کراچی سپورٹس کمپلیکس مکمل ہونے سے پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

Published On 13 April,2021 03:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت بننے والا سپورٹس کمپلیکس مکمل ہونے سے پہلے ہی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے ناکارہ گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا۔

شہر کراچی میں ویران میدانوں کو آباد کرنے کا اعلان کرنے والی کے ایم سی اپنے ہی سپورٹس کمپلیکس میں عدم دلچسپی لے رہی ہے۔ کروڑوں روپے کا پروجیکٹ کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس اپنی تکمیل سے پہلے ہی کھنڈر میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ پویلین کی چھٹ اڑ گئی جبکہ انڈور جمنیزیم بھی حکام کی توجہ کا منتظر ہے۔

دوسری جانب کے ایم سی وہیکل ڈیپارٹمنٹ نے اسکوائش کورٹ میں اپنا دفتر کھول لیا ہے اور ناکارہ گاڑیاں اسپورٹس کمپلیکس میں کھڑی کر رکھی ہیں۔
 

Advertisement