زکوٰۃ کٹوتی کیلئے یکم رمضان کو بینکس بند رکھنے کا اعلان

Published On 13 April,2021 04:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے یکم رمضان کو تمام بینکس عوام کے لئے بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق زکوٰۃ کی کٹوتی کی خاطر یکم رمضان المبارک کو تمام بینکس عوام کے لئے بند رہیں گے۔ زکوٰۃ ایسے تمام سیونگ اور پرافٹ اینڈ لاس اکاونٹ سے کاٹی جائے گی جس میں 80 ہزار 933 روپے یا اس سے زائد رقم موجود ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں بینک پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے ڈیڑھ بجے اور جمعہ کو صبح 10 بجے سے ایک بجے تک کھلیں گے۔
 

Advertisement