آئندہ بجٹ کا ابتدائی خاکہ تیار، جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ

Published On 14 April,2021 05:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے بجٹ 2021-22ء کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی خاکے کے مطابق جی ڈی پی کا حجم 46 ہزار سے بڑھ کو ساڑھے 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال مہنگائی 8 فیصد رہنے کی توقع ہے، بجٹ سٹریٹیجی مالی سال 2022-23ء کے دوران مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

دستاویز کے مطابق مالی سال 2023-24ء کے دوران مہنگائی 6.5 فیصد تک رہے گی، آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 25.7 ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال درآمدات 51 ارب ڈالر تک رہ سکتی ہیں۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2021-22 قرض جی ڈی پی کا 84.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
 

Advertisement