سوات: سستے بازاروں میں سبسڈائزڈ چینی اور گھی بھی ناپید، عوام پریشان

Published On 21 April,2021 09:43 am

سوات: (دنیا نیوز) سوات کے سستے بازاروں میں ہر چیز عام مارکیٹ کے دام پر ہی مل رہی ہے جس سے شہریوں کو ریلیف کے دعوے محض دعوے ہی رہ گئے، سبسڈائزڈ چینی اور گھی بھی ناپید ہو گیا۔

سوات میں عوام کے ریلیف اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سستے بازاروں کا قیام صرف اعلانات تک محدود، سستے بازاروں میں نہ گھی ہے اور نہ سبسڈائز چینی، دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

سستے بازاروں میں عوام کے ریلیف کیلئے یوٹیلیٹی سٹور کے سٹالز کے صرف بینرز آویزاں، سستے بازار میں یوٹیلٹی سٹورکے سٹال پر اعلان کردہ سبسڈائزڈ اشیاء کی عدم فراہمی سے عوام خریداری سے محروم ہیں۔

مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کیلئے سستے بازاروں کا قیام خوش آئند ضرور ہے تاہم ان بازاروں میں سستے داموں اشیاء کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔