معیشت کی بہتری، وسائل کے بہتر سے بہتر استعمال کیلئے کوشاں ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

Published On 20 April,2021 08:05 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے وسائل کے بہتر سے بہتر استعمال اور مالیاتی منیجمنٹ کیلئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ورلڈ بنک کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آپریشنز ایکسل وین ٹروٹسنبرگ کی ورچوئل ملاقات ہوئی، وفاقی وزراء عمر ایوب، حماد اظہر، معاون خصوصی تابش گوہر، وقار مسعود اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے موجودہ اقتصادی صورتحال اور کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اس موقع پر انرجی سیکٹر میں بہتری کے اقدامات پر روشنی ڈالی، معاون خصوصی تابش گوہر نے پاور سیکٹر اصلاحات پر اظہار خیال کیا۔ ایم ڈی ورلڈ بنک کی انرجی سیکٹر میں ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ورلڈ بنک نے اصلاحاتی ایجنڈے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہمیشہ تعاون کیا ہے، مالیاتی اصلاحات، سماجی اور اقتصادی ترقی، توانائی اور قرضوں کی منیجمنٹ میں تعاون قابل قدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کرنٹ اکائونٹ خسارہ سرپلس میں تبدیل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے وسائل کا بہتر سے بہتر استعمال اور مالیاتی منیجمنٹ کیلئے کوشاں ہیں،