کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں مذہبی جماعت کی طرف سے دھرنے ختم ہونے اور غیر یقینی صورتحال چھٹنے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس 486 پوائنٹس بڑھ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 600 پوائنٹس بڑھ گیا مگر اختتام پر سرمایہ کاروں نے حصص فروخت بھی کیے جس کے باعث مارکیٹ 486 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 45 ہزار 399 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 85 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ملک بھر میں دھرنے ختم ہونے اور حالات میں بہتری سے آج سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔