ناکام پی ڈی ایم، اب ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے: شہباز گل

Published On 20 April,2021 11:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز گل نے کہا ہے کہ ناکام پی ڈی ایم، اب ٹی ایل پی کے معاملے پر سیاست کرنا چاہتی ہے، نااہل لیگ اسے حالات کی متمنی ہے جس میں انکی گھٹیا سیاست چمک سکے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے ہر حساس مسئلے پر گھٹیا سیاست کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے، نااہل لیگ ایسے نازک خالات پر بھی اپنی گندی سیاست، جھوٹ اور پراپگینڈے میں مصروف ہے، توہین رسالت کے خلاف بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے آواز اٹھائی۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اقوام عالم پر واضح کرچکے کہ گستاخی رسولﷺ اور توہین رسالت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، عمران خان نے ہر فورم پر عظمت رسول ﷺ اور حُبِ نبی ﷺ کے بہترین ترجمانی کی ہے۔
 

Advertisement