لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا وزیراعظم عمران خان کا سب سے اہم مشن ہے۔
معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک سوائے عمران خان کے کوئی لیڈر کفار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ناموس رسالتﷺ کے حوالے سے بات نہ کرسکا، حساس معاملے پر ہمیشہ جلاؤ گھیراؤ کا راستہ اپناتے ہوئے ملکی املاک کو ہی نقصان پہنچایا گیا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سربراہ مملکت نے کوئی لائحہ عمل ترتیب نہ دیا جس سے اقوام عالم کو واضح پیغام دیا جاسکے، ناموس رسالتﷺ کا مقدمہ جس بے باکی سے عمران خان نے لڑا اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔