لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر بلاتعطل فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹا، چینی اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ کو پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 18, 2021
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ انتظامیہ اور عوام کے بھرپور تعاون سے مہنگائی پر قابو پائیں گے، اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔