لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سرکاری امور میں شفافیت پر یقین رکھتی ہے، کرپشن، بے ضابطگی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی محتسب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان نے ملاقات کی جس میں محتسب آفس کی کارکردگی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، صوبائی محتسب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احتساب اور نگرانی کا عمل مزید مؤثر اور بہتر بنایا جائے، سرکاری امور میں شفافیت سے ہی مساوات ممکن ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین عوام کے مسائل میرٹ پر حل کریں، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے محتسب آفس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔