فیٹف کی ایک اور اہم شرط پر عملدرآمد، انسداد منی لانڈرنگ کی نئی کوششوں کا آغاز

Published On 24 April,2021 02:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور اہم شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے انسداد منی لانڈرنگ کی نئی کوششوں کا آغاز کر دیا۔

ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کڑی شرائط پر کام شروع ہوگیا۔ ایف بی آر نے امپورٹ اور ایکسپورٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدام شروع کر دیئے۔ کسٹم حکام برآمدی اور درآمدی اشیا کی درست قیمت کے تعین کے لیے مختف ذرائع سے تصدیق کریں گے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی دستاویز کے مطابق امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے مانیٹرنگ کا نظام لاگو کر دیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ برآمدی و درآمدی مال کی قیمتوں میں ردوبدل کے ذریعے منی لانڈنگ کی جا سکتی ہے، جس پر ڈائریکٹر جنرل کسٹم ویلیوایشن کو مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا۔ اس اقدام سے درآمدی اور برآمدی مال کی قیمت کم ظاہر کر کے ممکنہ منی لانڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔
 

Advertisement