روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے

Published On 27 April,2021 04:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی کرنسی کو پر لگ گئے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے، امریکی کرنسی مزید 37 پیسے مہنگی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 37 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 154 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 154 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی اور نئی قیمت 154 روپے13 پیسے ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے کے دوران بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے 5 کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھی گئی تھی، پہلے کاروباری روز امریکی کرنسی 6، دوسرے روز 9، تیسرے روز 25 پیسے اور چوتھے روز 22 پیسے، پانچویں روز امریکی ڈالر مزید 41 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔
 

Advertisement