رمضان کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

Published On 30 April,2021 08:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک کے تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی اورآٹے سمیت 12 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کاتھیلا 24 روپے 25 پیسے مزید مہنگاہو گیا۔ ایک ہفتے میں چینی 72 پیسے مہنگی ہوکر 95 روپے 22 پیسے فی کلو ہوگئی ،، حالیہ ہفتے کیلے10 روپے 37 پیسے فی درجن، مٹن 7 روپے 67 پیسے اور بیف 3 روپے 20 پیسے فی کلو مہنگاہوا۔

دوسری جانب ٹماٹر 6 روپے 56 پیسے,پیاز 1 روپے 31 پیسے اورزندہ مرغی کی قیمت میں 1روپے 85 پیسے فی کلو کمی ہوئی ،،انڈے,لہسن,دال مونگ,دال ماش,ایل پی جی بھی سستی ہوئی جبکہ 30 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 

Advertisement